خضدار میں پٹرول پمپ پر آتشزدگی، 12 افراد جاں بحق،متعدد زخمی

Khuzdar

Khuzdar

خضدار(جیوڈیسک)خضدار میں پٹرول پمپ آتشزدگی کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق آگ لگنے کا واقع پیڑول پمپ پر فائرنگ کے باعث پیش آیا۔

آگ نے مسافر ویگن کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ڈی پی او کے مطابق ویگن سے مسافروں کونکالنے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوششیں کی جاری ہیں۔