پی آئی اے کی حاجیوں کو واپس لانے والی پروازیں تاخیرکا شکار

 PIA Flights

PIA Flights

کراچی(جیوڈیسک)پی آئی اے کی حاجیوں کو وطن واپس لانے والی پروازوں میں تاخیر کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔جدہ ائیرپورٹ پر گھنٹوں انتظارکرنے والے حجاج ائیرلائن انتظامیہ کو کوستے رہے۔

قومی ائیرلائن کی حاجیوں کو لانے والی سولہ پروازوں میں سے ایک بھی بروقت نہیں پہنچ سکی۔جدہ ائیر پورٹ پر بدترین صورتحال ہے جہاں حجاج کی بڑی تعداد وطنی واپسی کے لئے بے یارو مددگار پڑی ہے اور اپنی اپنی پروازوں کے انتظارمیں انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

آج جدہ سے کراچی آنے والی پرواز پی کے سات تین دو چار گھنٹے لیٹ ہے۔جدہ سے کراچی آنے والی پی کے تین صفر صفر چھ بھی پانچ گھنٹے کی تاخیر شکار ہے ۔جدہ سے لاہور آنے والی پی کے تین دو صفر چھ تین گھنٹے لیٹ ہے ۔اس صورتحال کا دلچسپ پہلو یہ ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ پروازوں کی تاخیرکی ذمہ داری حجاج کرام پر ڈال رہی ہے۔پی آئی اے انتظامیہ نے تاخیرکی ذمہ داری حجاج پر ڈال دی۔