امریکا : سینڈی کے بعد بحالی کا عمل جاری، لاکھوں بجلی سے محروم

Sandy Storm

Sandy Storm

امریکا(جیوڈیسک)امریکا میں سینڈی طوفان سے تباہی کے بعد متاثرہ علاقوں میں بحالی کا عمل جاری ہے ۔ بارہ ریاستوں میں پینتالیس لاکھ افراد اب بھی بجلی سے محروم ہیں۔

نیویارک اور ریاست نیوجرسی میں متعدد پیٹرول پمپ ابھی تک بند ہیں جو پمپ کام کر رہے ہیں وہاں شہریوں کی طویل قطاریں لگی ہیں۔بارہ ریاستوں میں پینتالیس لاکھ افراد بجلی سے محروم ہیں۔جزیرہ سٹیٹن میں سمندری پانی نے خاصی تباہی مچائی ہے اور کئی مکان بنیادوں سے ہی اکھڑ گئے ہیں۔نیویارک میں سڑکوں پر رش کم کرنے کے لیے مسافر ٹرینوں اور بسوں پر مفت سفر کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

مین ہٹن کے زیریں علاقے میں جہاں چودہ فٹ اونچی لہر نے علاقے کو ڈبو دیا تھا۔ زیرِ زمین ریل سروس تاحال بند ہے ۔تعمیرنو کے عمل میں فوج بھی شامل ہو چکی ہے۔امریکی فوج کے کارگو طیاروں کے ذریعے بھاری ٹرکوں کو نیویارک کے ہوائی اڈوں پر پہنچا دیا گیا۔تازہ اندازوں کے مطابق سینڈی طوفان سے پچاس ارب ڈالر کا نقصان ہو جو پچھلے اندازوں سے دوگنا ہے۔