عید الاضحی پر شاہ فیصل ٹائون میں صحت مند ماحول کے قیام کے حوالے سے اعزاز افسران و ملازمین کی بہتری کاشوں کا نتیجہ ہے۔نشاط ضیاء قادری

کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل ٹائون میںایام عید الاضحی پر برق رفتاری کے ساتھ آلائشوں کو اٹھاکر ٹھکانے لگانے اور صحت مند ماحول کے قیام کے حوالے سے افسران و ملازمین کو اعلیٰ و مثالی کارکردگی پر حق پرست قیادت کی جانب سے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شہر کراچی کے 18ٹائونز میں بہتر انتظامات پر اول پوزیشن کا اعزاز حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور کہاکہ عید الاضحی پر مثالی انتظامات پر ملنے والا اعزاز ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریشن شاہ فیصل کے افسران و ملازمین کی بہتر محکمانہ کاوشوں اور عوامی تعاون کا نتیجہ ہے ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریشن شاہ فیصل ٹائون کے زیر اہتمام عید الاضحی کے موقع پر اعلیٰ اور مثالی کاکردگی کا مظاہرہ کرنے پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے ایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسر کمال مصطفی ،ٹائون آفیسر انفرا اسٹرکچر اسلم پرویز نے بھی خطاب کیا۔

اس موقع پر ٹائون آفیسر ز رفیع آحمد ،عامر زئی ،ڈپٹی ٹائون آفیسرز محمد ارشد ،عبدالصمد ،مرتضی زیدی ،احمد فضل اللہ اور دیگر موجود تھے تقریب میں محکمہ سالڈ ویسٹ ،باغات اور الیکٹریکل اینڈ میکنیکل کے افسران و ملازمین میں تعریفی اسناد تقسیم کئے گئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے مزید کہاکہ کسی بھی ادارے کے ملازمین ادارے کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ادارے کی نیک نامی میں اس کے کارکنان کا اہم کردار ہوتا انہوں نے افسران و ملازمین کو ہدایت کی کہ عوامی کے باہمی تعاون کے زریعے علاقائی مسائل کے حل کو یقینی بنا ئیں اور بلدیاتی سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچا ئیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف آفیسر شاہ فیصل ٹائون کمال مصطفی نے کہاکہ ملازمین ادارے کا سرمایہ ہیں تندہی کے ساتھ فرائض کی انجام دہی کرنے والے ملازمین کی کاوشوں کو ہمیشہ سراہا جائے گاانہوں نے کہاکہ عید الاضحی کے موقع پر مثالی کاکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ملازمین مبارک باد کے مستحق ہیں ان کی بہتر کا کردگی کی حوصلہ افزائی کی جائے گی انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اسی طرح بہتر ٹیم ورک کے ساتھ علاقائی ترقی اور بلدیاتی وسائل عوام کی دہلیز تک پہنچانے کا عمل جاری رہے۔

چیف آفیسر کمال مصطفی ایام عید الاضحی پر معاونت ،نگرانی اور نشاندہی پر حق پرست اراکین اسمبلی ،ایم کیو ایم کے ذمہ دران و کارکنان کا بھی شکریہ ادا کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف آفیسر نے کہاکہ عید الاضحی پر مثالی کارکردگی کی طرح ماہ محرم الحرام کے موقع پر شاہ فیصل ٹائون میں قیام امن اور سہولیات کی فراہمی کو عوامی تعاون کے زریعے یقینی بنا یا جائے گا۔

 Nishat Zia Qadri Shah Faisal Town

Nishat Zia Qadri Shah Faisal Town