خفیہ میمو جیمز جونز نے مولن کو دیا، امریکی جریدہ

James Jones

James Jones

منصوراعجاز کا خفیہ میمو ایڈمرل مائیک مولن کو پہنچانے والے شخص کا پتہ چل ہی گیا۔۔۔ امریکی جریدے نے دعوی کیا ہے کہ خفیہ میمو اوباما کے سابق مشیر جیمز جونز کے ذریعے ایڈمرل مائیک مولن کو پہنچایا گیا۔
امریکی جریدے نیوز ویک نے ایک رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ امریکی بزنس مین منصور اعجاز نے امریکا کے صدر براک اوباما کے سابق قومی سلامتی کے مشیر جیمز ایل جونز سے رابطہ کیا اور انہیں واشنگٹن میں خفیہ میمو دیا۔ جیمز نے یہ میمو ایڈمرل مائیک مولن کو پہنچایا۔
جریدے کی رپورٹ کے مطابق جیمز ایل جونز نے یہ میمو رواں سال دس مئی کو اس وقت کے امریکی فوج کے سربراہ ایڈمرل مائیک مولن کو براہ راست دیا۔
جریدے کے رابطہ کرنے پر منصور اعجاز نے کہا کہ اس میمو میں وہ تمام باتیں شامل تھیں جو ان کے اور حسین حقانی کے درمیان ہوئیں۔ اس میمو کے بعد سے امریکا میں پاکستانی سفیر حسین حقانی شدید تنقید کا شکار ہیں۔