خواتین انٹریونیورسٹیز سائیکلنگ چیمپین شپ، پنجاب یونیورسٹی فاتح

cycling race

cycling race

لاہور : (جیو ڈیسک) ہائیر ایجوکیشن کمیشن خواتین انٹر یونیورسٹیز سائیکلنگ چیمپین شپ پنجاب یونیورسٹی نے جیت لی ہے۔ لاہور کے سائیکلنگ ویلڈروم میں ہونے والے ایونٹ میں پنجاب یونیورسٹی نے ایک سو پچانوے پوائنٹس کے ساتھ پہلی، لاہور کالج یونیورسٹی نے ایک سو پینسٹھ پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی بیاسی پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہی۔ پنجاب یونیورسٹی کی سدرہ کو چیمپین شپ کی بہترین سائیکلسٹ اور مہوش کو تیز ترین سائیکلسٹ قرار دیا گیا۔