سنوکر ایونٹ، پری کوارٹر فائنل میں پاکستانی ٹیم کو مشکلات

snooker

snooker

دوحا: (جیو ڈیسک)ایشین سنوکر چیمپئن شپ کے راؤنڈ میچز آخری مرحلے میں داخل ہوگئے ۔ پری کوارٹر فائنل میں رسائی کیلئے پاکستانی کیوئسٹ کو مشکلات کا سامنا ہے۔

دوحا میں جاری چیمپئن شپ کے گروپ سی میں شامل پاکستانی کیوئسٹ سلطان محمد نے کویت کے ابراھیم الاشراہ کو یک طرفہ مقابلے میں چار صفر فریم سے ہرایا۔ گروپ اے میں شامل پاکستان ہی کے محمد آصف نے کویت کے محمد الاوس کو چار تین سے شکست دی۔

دونوں پاکستانی کھلاڑیوں نے پانچ میں سے تین میچز جیت لیے ہیں لیکن پری کوارٹر فائنل میں پہنچنے کیلئے انکا آخری راؤنڈ میچز اچھے مارجن سے جیتنا ضروری اور گروپ کے ٹاپ کھلاڑیوں کی ایک میچ میں شکست سے مشروط ہے۔