خواتین ہاکی چیمپئنزٹرافی:ہالینڈاور برطانیہ کی فتوحات

women hockey

women hockey

خواتین ہاکی چیمپئنزٹرافی میں دفاعی چیمپئن ہالینڈ اور برطانیہ نے آخری گروپ میچز جیت کرگروپ اے میں پہلی دوپوزیشنزحاصل کرلیں۔
روساریو، ارجنٹائن میں جاری ویمن چیمپئنزٹرافی میں ہالینڈ نے جاپان کو ایک کے مقابلے میں چارگو ل سے شکست دی۔مارجی پومین نے دو گول کئے اور ٹورنامنٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ تئیس گول کرنے والی کھلاڑی بن گئیں۔ برطانیہ نے چین کے خلاف تین ایک سے کامیابی حاصل کی اوربہترگول اوسط کی بنیاد پرگروپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔