خود مر جاؤں گا، مظاہرین پر گولی نہیں چلاؤں گا : شہباز شریف

shahbaz sharif

shahbaz sharif

پنجاب : (جیو ڈیسک)پنجاب اسمبلی میں توانائی بحران پر ہنگامہ آرائی، شہباز شریف کہتے ہیں وہ خود مر جائیں گے، مظاہرین پر گولی نہیں چلائیں گے۔پنجاب کے وزیر اعلی میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں توانائی بحران کے خلاف احتجاج میں عوام کے ساتھ ہوں۔ وزیر اعلی کا اسمبلی سے خطاب میں کہنا تھا کہ جن کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو گئے وہ لوگ احتجاج نہ کریں تو اور کیا کریں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی چاہتی ہے کے میں عوام پر گولی چلاؤں لیکن میں ایسا کبھی نہیں کر سکتا۔ میں توانائی بحران پر مظاہرہ کرنے والے افراد پر گولی نہیں چلاؤں گا، خود مر جاؤں گا۔