پشاور : معروف گلوکارہ غزالہ جاوید والد سمیت قتل

Ghazala Javed

Ghazala Javed

پشاور : (جیو ڈیسک)پشتو کی معروف گلوکارہ غزالہ جاوید کو ان کے والد سمیت پشاور کے علاقے ڈبگری میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ ڈی ایس پی ڈبگری حاجی امتیازاور غزالہ جاوید کے لواحیقن کے مطابق غزالہ کا اپنے سابق شوہر سے علحیدگی کے بعد سے اختلافات تھے۔ انہوں نے واقعہ کا ذمہ دار بھی سابقہ شوہر جہانگیر کو ٹھہرایا ہے۔

پولیس کے مطابق غزالہ جاوید کو چھ گولیاں لگیں جبکہ والد جاوید کو ایک گولی لگی اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ، غزالہ جاوید کی بہن کے مطابق غزالہ اسٹوڈیو سے اپنا گانا ریکارڈ کروا کے واپس آ رہی تھیں۔