خوشخبری رمضان کی آمدکے باوجود چینی سستی

sugar

sugar

پاکستان(جیوڈیسک) عوام خوش ہوجائیں کہ خلاف توقع ماہ رمضان کی آمد انتہائی قریب ہونے کے باجود چینی کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی بوری مزید سو روپے سستی ہوگئی۔

ڈیلرز کے مطابق جمعرات کو ہول سیل مارکیٹ میں سو کلو چینی کی بوری کے دام سو روپے کم ہوکر پانچ ہزار روپے پر آگئے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق ریٹیل میں اسوقت عوام کو چینی 54 روپے فی کلو پر دستیاب ہے تاہم ہول سیل میں کمی کا اثر کل تک ریٹیل مارکیٹوں پر بھی دیکھا جاسکے گا اور ریٹیل میں فی کلو چینی کے دام 53 روپے فی کلو پر آجائیں گے۔

ذرائع کے مطابق چینی کے وافر ذخائر اور سپلائی میں بہتری سمیت یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی 42 روپے فی کلو فروخت وہ عوامل ہیں جن کے باعث چینی کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔