خیرپور : ماں نے دو بچوں سمیت خودکشی کر لی

Khairpur

Khairpur

خیرپور(جیوڈیسک)خیرپور کے قریب گھریلو حالات اور تنگدستی کے باعث خاتون نے دو بچوں سمیت روہڑی کینال میں کودکر خود کشی کرلی۔

خیر پور کے علاقے گمبٹ میں تین زندگیاں معاشی مجبوریوں کی بھینت چڑھ گئیں،ذرائع کے مطابق خاتون نے خودکشی کا فیصلہ تنگدستی اور گھریلو حالات سے تنگ آکر کیا، مقامی لوگوں نے عورت اور اس کے نو سالہ بچے کی لاش برآمد کرلی ہے تاہم دوسرے بچے کی تلاش جاری ہے۔ خاتون اور بچے کی شناخت کے لئے لاشوں کواسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔