کراچی کے عوام ۔۔۔ مقدس تہوار میں پریشان

Karachi Holy Festival

Karachi Holy Festival

عید الفطر میں جبری فطرہ کی وصولی۔۔۔ عید قربان میں کھالوں کی چھینا جھپٹی
کراچی کے عوام ۔۔۔ مقدس تہوار میں پریشان

کراچی کے اولڈ سٹی ایریا ز میں عوام کا جینا محال ۔۔۔قربانی کے جانوروں کو بھی نہیں بخشا جا رہا ہے۔۔۔ ایک تنظیم کہتی ہے کہ کھال ہماری ہے۔

دوسری تنظیم کہتی ہے ہر جانور پر 5000روپے ہمیں دو۔۔۔ تیسری تنظیم کہتی ہے کہ فی جانور 2000 روپے ہمیں دو۔۔۔ ہر گھر میں کھال اور بھتے کی پرچی جا چکی ہے۔۔۔

اور نہ دینے پر اب تک قربانی کے 15 جانوروں کو گولیاں مار کر ہلاک کیا جا چکاہے

مسلمانوں کے دو مقدس تہوار عید الفطر اور عید قربان۔۔۔دونوں میں ہی مسلمان پریشان۔۔۔

ایک میں فطرے کی پرچیاں اور ایک میں کھال کی پرچی۔۔۔ کیا کوئی نہیں جانتا ہے فطرے اور کھال کی پرچی کہاں سے آتی ہے ؟

پاکستان آرمی ، پولیس، رینجرز ،سپریم کورٹ اور پاکستانی حکومت سب جانتے ہوئے بھی خاموش ہیں۔۔۔

کیا وہ ان دہشت گردوں کے ساتھ ہیں ؟ یا پھر ان دہشت گردوں سے ڈر گئے۔۔۔۔یاپھران میں قابلیت ہی نہیں کے وہ عوام کو تحفظ دے سکیں؟

Karachi

Karachi