سبی : مسافر وین سے ڈرائیور کنڈیکٹر سمیت 7 افراد اغوا

Sibi

Sibi

سبی (جیودیسک)بلوچستان کے ضلع بولان میں نامعلوم افراد نے کوئٹہ سے سبی جانے والی مسافر ویگن سے ڈرائیور کنڈیکٹر سمیت پانچ مسافروں کو اغوا کرلیا۔

بلوچستان میں ٹارگٹ کلنگ اور اغوا کی بے پناہ وارداتوں نے امن و امان کی صورتحال کو ابتر بنا دیا ہے۔ بلوچستان میں اغوا کاروں نے مسافر ویگن سے سات لوگوں کو اغوا کرلیا۔

ڈھاڈر میں ڈپٹی کمشنرکے دفتر کے سامنے کوئٹہ سے سبی جانے والی ویگن سے نامعلوم مسلح افراد نے مسافروں کو زبردستی اتارا اور ویگن کے ڈرائیور، کنڈیکٹر سمیت پانچ مسافروں کو اسلحے کے زور پر اغوا کرلیا۔ ڈی سی اور ڈپی او بولان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مغویوں کی بازیابی کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دیدی گئی ہیں۔