خیرپور : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار افراد جاں بحق

khairpur

khairpur

ضلع خیرپور کے علاقے رانی پورمیں نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ ایک خاتون سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ چار زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق رانی پورکے کچی آبادی کے رہائشی کے گھر پر نامعلوم مسلح ملزمان نے اس وقت فائرنگ کی جب اہل خانہ سورہے تھے فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون ماروی اور صدرالدین موقع پر ہی ہلاک جبکہ چھ افراد زخمی ہوئے۔
زخمیوں کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دو افراد سونو اور روزینہ چل بسے۔ بتایا گیا ہے کہ متاثرہ خاندان اراضی کے تنازعہ کے باعث وہ کچھ عرصہ قبل خیرپور کے کچے کے علاقے سے نقل مکانی کرکے رانی پورآئے تھے جہاں انہیں قتل کر دیا گیا۔ دوسری جانب زخمیوں کو خیرپور سے نوابشاہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتار ی کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔