درختوں کے آس پاس رقص نہیں کر سکتی ، عمائیمہ خان

Humaima Malick

Humaima Malick

اداکارہ عمائیمہ ملک کا کہنا ہے کہ اگر انہیں شعیب منصور سے بہتر ہدایتکار ملا تو وہ ان کی فلم میں ضرور کام کریں گی۔ وہ درختوں کے آس پاس رقص نہیں کر سکتیں۔
لاہور میں 24 ستمبر کو ہونے والے فیشن شو کے حوالے سے پریس کانفرنس کے بعد انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد بھارت کا دورہ کرنے والی ہیں۔لیکن کوئی معاہدہ طے پا جانے کے بعد ہی تفصیلات سے آگاہ کریں گی۔ انہوں نے کہا بول فلم نے امیدوں سے بڑھ کر کاروبار کیا اور اس فلم کی کامیابی سے پاکستان فلم انڈسٹری کے دروازے ایک مرتبہ پھر کھلے ہیں۔