سوناکشی کی رنویر کو ٹھکراکر شاہد کیساتھ جلوہ گر ہونیکی خواہش

sonakshi

sonakshi

دبنگ گرل سوناکشی کے نخرے نرالے ہو گئے ۔ یش راج کی نئی فلم میں سوناکشی سنہا نیرنویر سنگھ کو ٹھکرا کر شاہد کپور کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کردی ۔
فلم دبنگ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ سوناکشی سنہا اب کچھ زیادہ ہی نخرے کرنے لگی ہیں ۔ سوناکشی نے یش راج فلمز کو ہدایت کی ہے کہ ان کی آنے والی فلم میں ان کے مقابل رنویر سنگھ کے بجائیشاہد کپور کو کاسٹ کیا جائے ۔۔اب اس کا مطلب ہر گز یہ نہیں کہ رنویر سنگھ اور سوناکشی کا جھگڑا ہے بلکہ سوناکشی کی تو ان سے بہت گہری دوستی ہے۔ بس اسی دوستی کو قائم رکھنے کے لیئے سوناکشی نے رنویر سے دوریاں بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
دبنگ گرل اپنی پرسنل اور پروفیشل لائف کو علیحدہ علیحدہ رکھنا چاہتی ہیں ۔۔اس لیئے انہوں نے رنویر سنگھ کے بجائے شاہد کپور کو فلم میں کاسٹ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔