نمبر کا کھیل ، امیتابھ بچن پھنس گئے مشکل میں

amitabh

amitabh

بالی ووڈبگ بی امیتابھ بچن پھنس گئے ایک مشکل میں کون بنے گا کروڑپتی میں رابطہ کرنے کا نمبر پٹیالہ کے ایک شخص کے نمبر سے میچ ہوگیا۔ فیملی نے امیتابھ کے خلاف کیس دائر کردیا ہے۔
بھارتی رئیلٹی شو کون بنے گا کروڑپتی سے جہاں امیتابھ بچن کی شہرت کا ایک نیادروازہ کھلاوہیں یہ پروگرام ان کے لئے مصیبت کاباعث بھی بن گیا۔کون بنے گا کروڑپتی کا ٹیلیفون نمبر ، جس کے ذریعے ناظرین شو میں شرکت کرسکتے ہیں، بھارتی ریاست پٹیالہ میں ایک شہری کے گھرکے نمبرسے میچ ہوگیا۔ جس کے بعد اس شہری نے امیتابھ اور کے بی سی کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرادی کہ انہیں اب تک دس ہزار کالز آچکی ہیں جنھوں نے ان کا جینا دوبھر کردیا ہے۔