فلم لائن کنگ رلیز کے سترہ برس بعد بھی نمبر ون

line king

line king

ہالی ووڈ کی فلم لائن کنگ کے تھری ڈی ورژن نے امریکی باکس آفس پر دوبارہ پہلی پوزیشن پر آگئی ہے جبکہ اس سے قبل پہلے نمبر پر رہنے والی فلم کونٹیجن دوسرے نمبر پر چلی گئی ہے۔
فلم لائن کنگ کو سترہ سال پہلے انیس سو چورانوے میں پہلی بار سینما پر پیش کیا گیا تھا۔ گذشتہ ہفتے اس فلم نے انتیس ملین ڈالر سے زیادہ کا بزنس کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اسٹیون سوڈربرگ کی تھرلر فلم کونٹیجن چودہ ملین ڈالر کے بزنس کیساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ اداکار ریان گوسلنگ کی فلم ڈرائیو گیارہ ملین ڈالر کے بزنس کیساتھ تیسرے نمبر رہی۔ جبکہ دی ہیلپ، اسٹرا ڈوگس اور رومانٹک کامیڈی آئی ڈونٹ نو ہا شی ڈز اٹ بالترتیب چوتھے، پانچویں اور چھٹے نمبر پر رہیں۔