دریا پار کرنے والی ٹرالی ٹوٹنے سے8 افراد ڈوب گئے

Diamer

Diamer

دیامیر : (جیو ڈیسک) دیامیر میں دریا پار کرانے والی ٹرالی ٹوٹ کر گرنے سے آٹھ افراد ڈوب گئے جنھیں نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

کرنے کیلئے لگائی گئی ٹرالی کا تار ٹوٹ گیا۔ جس کے باعث ٹرالی نیچے بہتے دریا سندھ میں جا گری۔ ٹرالی میں سوار افراد تیزی سے بہتے پانی میں ڈوب گئے۔

پولیس کے مطابق ڈوبنے والے افراد کا تعلق گوہر آباد سے ہے۔ جنھیں نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں لیکن دریا میں پانی کا بہا تیز ہونے کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔