دعوت اسلامی کے مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن کی 3 جنوری گجرات آمد

گجرات (جی پی آئی) تبلیغ قرآن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوت اسلامی کے زیر اہتمام اجتماعات کا انعقاد ہو رہا جس میں بیان کے لئے دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حضرت مولانا حاجی محمد یعفور رضا عطاری3 جنوری بروزجمعرات کو گجرات تشریف لا رہے ہیں۔

رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری 3 جنوری بروز جمعرات دعوت اسلامی گجرات کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں ہفتہ واراجتماع میں سنتوں بھرا بیان کریں گے ۔ دریں اثناء رکن شوریٰ 4جنوری بروز جمعتہ المبارک 11:00بجے دن گجرات یونیورسٹی میڈیا بلاک میں طلبہ سے سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔ تمام عاشقان رسول کودعوت دی جاتی ہے کہ اس سنتوں بھرے اجتماعات میں بھرپور شرکت کریں اور ڈھیروں نیکیاں کمائیں۔