مدارس دینیہ تشکیل معاشرہ میں بہترین کردار ادا کر رہے ہیں :چوہدری صفدر حسین کالس

گجرات (جی پی آئی) مدارس دینیہ تشکیل معاشرہ میں بہترین کردار ادا کر رہے ہیں ، جامعہ تبلیغ الاسلام دولت نگر قدیم درسگاہ  ہے ، یہاں آ کر روحانی اور قلبی سکون ملا ان خیالات کا اظہار نامور سماجی شخصیت چوہدری صفدر حسین کالس آف کوٹلہ قاسم خاں نے جامعہ تبلیغ الاسلام دولت نگر کے وزٹ کے موقع پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا اس سے پہلے چوہدری صفدر حسین کالس جامعہ تبلیغ الاسلام کے سبزہ زار میں آئے تو ناظم اعلیٰ جامعہ تبلیغ الاسلام مولانا مختار احمد نوشاہی معروف ثنا خوانِ مصطفی قاری محمد شفیع نوشاہی بانی ASMڈوگہ حافظ محمد شفیق نے استقبال کیا اور انہیں کلاس روم گوشئہ درود اور دیگر شعبہ جات دکھائے۔

چوہدری صفدر حسین کالس نے جامعہ کے سبزہ زار اور قدرتی ماحول اور خوبصورت باغیچوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا چوہدری صفدر کالس نے کہا کہ بلند اخلاق انسان کو بلند کردار بناتا ہے ، خوش اخلاقی انسانی قدر میں اضافہ کرتی ہے انہوں نے کہا کہ معاشرہ کے پسے ہوئے طبقات کی مدد اور خدمت کر کے قلبی سکون ملتا ہے ، حافظ محمد وقار پسوال دولت نگر نے چوہدری صفدر حسین کالس کے اعزاز میں ظہرانہ دیا ، اس موقع پر حاجی فضل دین چوہدری محمد فیاض پسوال ، آفتاب احمد کالس اور دیگر موجود تھے۔