یومِ مجدد الف ثانی رحمتہ اللہ علیہ شیخ احمد فاروقی سرہندی کے سلسلہ میں مقابلہ حسنِ نعت احتتام پذیر ہو گیا

گجرات (جی پی آئی) یومِ مجدد الف ثانی رحمتہ اللہ علیہ شیخ احمد فاروقی سرہندی کے سلسلہ میں بارہ دری کیمپس گجرات میں ہونے والا مقابلہ حسنِ نعت احتتام پذیر ہو گیا۔ احتتامی تقریب کی صدارت زیبِ سجادہ آستانہ عالیہ شرقپور میاں ولید احمد شرقپوری نے کی۔ جب کہ مہمانِ خصوصی سجادہ نشین آستانہ عالیہ شہنشاہِ ولایت پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی تھے۔ یہ مقابلہ دو سیکشنوں میں ہوا۔ پرائمری سیکشن میں اول محمد شہیر جنجوعہ دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس، دوم محمد یعقوب گلزار غزالی پبلک سکول قمر سیالوی روڈ، سوم گلفام حیدر قائد پبلک سکول، چہارم محمد نذیر فوجی فائونڈیشن سکول، سیکنڈری سیکشن میں اول وقاص احمد جامعہ صفتہ المدینہ، دوم عبدا ﷲ فاروق بارہ دری کیمپس، سوم حافظ عبدالحنان میونسپل ماڈل سکول فار بوائز ، چہارم مقدس ہاشمی زمیندار ہائی سکول رہے۔

جنہیں باالترتیب 5000روپے، 3000روپے،2000روپے،1000روپے انعام دیا گیا۔ بذریعہ قر عہ اندازی کتابیں تقسیم کی گئیں۔تقریب میں بزریعہ قرعہ اندازی ٹیچر میمونہ گیلانی، گیٹ کیپر محمد انصر کو عمرہ کا ٹکٹ دیا گیا۔ حفاظِ کرام اسد نسیم، ابو بکر لیاقت، محمد سفیان عباس اور مامون افضل کی تنظیم المدارس اور ادارہ کی طرف سے دستار بندی کی گئی اوراسناد دی گئیں۔ اس موقع پر جیوری کی فرائض خاور بشیر بٹ گولڑوی، محمد عمران شاکراور سید عارف مہجور رضوی نے سر انجام دی، تقریب میں محمد عدنان مکی صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز ، میاں محمد الیاس سپرئیر کالج، حاجی اقبال گھمن ، چوہدری محمد ساجد غیاس، وار ث نقشبندی، سعید بھٹہ، لیاقت رتڑا، اسد حفیظ خان، حافظ طاہر، محمد اکبر اکائونٹنٹ بارہ دری کیمپس، خرم فاروق، ابو بکر شیخ، راجہ طاہر شیر، مظہر نقشبندی، پر وفیسر خالد بشیر ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ودیگر نے شرکت کی، شرکاء کے لئے بارہ دری کیمپس کی طرف سے لنگرِ نقشبندی کا بھر پور انتظام تھا۔