چیف ایگزیکٹو بی سی پاکستان ڈاٹ نیٹ شیخ عمر اعجاز گزشتہ روز گجرات پہنچ گئے

گجرات (جی پی آئی) چیف ایگزیکٹو بی سی پاکستان ڈاٹ نیٹ شیخ عمر اعجاز گزشتہ روز گجرات پہنچ گئے تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو بی بی سی پاکستان ڈاٹ نیٹ شیخ عمر اعجاز چند گزشتہ چند دنوں سے اسلام آباد میں ممتاز شخصیات سے ملاقاتوں کیلئے اسلام آباد گئے ہوئے تھے وہاں پر انہوں نے ممتاز شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور اسلام آباد میں بی بی سی پاکستان ڈاٹ نیٹ کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی تھی ، گجرات پہنچنے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا ، پھولوں کے ہار پہنائے گئے  اور ان کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا تھا۔

اس موقع پر ممتاز شخصیات کی کثیر تعداد موجود تھی ، جن میں ضیاء سید ، ذوالفقار علی ، عبدالغفار چوہدری خرم پرنس، یاسر احمد وریاء ، عدیل انور ، عمران کمبوہ ، عدنان طفیل و دیگر بھی موجود تھے ، اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے بی بی سی پاکستان ڈاٹ نیٹ کی گجرات کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ صحافت کی دنیا میں جدت پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے اپنی تمام تر صلاحتیں برئوے کار لاتے ہوئے عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرینگے۔