ضلع گجرات کے انتخابات 6جنوری کو عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں ہونگے

گجرات (جی پی آئی) PMAضلع گجرات کے انتخابات 6جنوری کو عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں ہونگے ، انتخابات کے سلسلہ میں دی رائیزنگ ہیلرز گروپ کے نامزد امیدوار برائے صدر سرجن ڈاکٹر عابد نذیر ، امیدوار برائے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر فرحان میر ، امیدوار برائے سینئر نائب صدر ڈاکٹر طاہر رشید اور ڈاکٹر سراج منیر نائب صدر سرائے عالمگیر ، سرجن ڈاکٹر قمر الزمان چوہدری فنانس سیکرٹری ، ڈاکٹر سید عاصم اختر انفارمیشن سیکرٹری ، ڈاکٹر عابد محمود منہاس جوائنٹ سیکرٹری کھاریاں ، ڈاکٹر قدسیہ ہما خاتون نائب صدر ، ڈاکٹر طاہر لطیف نائب صدر کھاریاں ، ڈاکٹر ظفر اقبال گل کلینکل سیکرٹری ، ڈاکٹر کامران سرور جوائنٹ سیکرٹری سرائے عالمگیر ، ڈاکٹر عمران اشرف جوائنٹ سیکرٹری گجرات ، کی الیکشن مہم بڑی کامیابی کے ساتھ جاری ہے ، گزشتہ روز قافلہ سالار سرجن ڈاکٹر محمد اکرام کی سربراہی میں تمام پینل کے امیدواران نے تحصیل سرائے عالمگیر ، کوٹلہ ، تحصیل کھاریاں کا تفصیلی دورہ کیا۔

ڈاکٹر کمیونٹی کے ساتھ انکے چیمبر میں تفصیلاً ملاقاتیں کیں اور رائیزنگ ہیلرز گروپ کے منشور سے آگاہ کیا ، تحصیل ہیڈ کوارٹر کھاریاں میں ڈاکٹر کمیونٹی کے اعزاز میں شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا ، اور ڈاکٹر کمیونٹی کے اعزاز میں پر تکلف لنچ دیا گیا ، جس میں تحصیل ہیڈ کوارٹر کھاریاں کے تمام ڈاکٹرز نے بھرپور شرکت کی ، جن میں MSتحصیل ہیڈ کوارٹر کھاریاں ڈاکٹر چوہدری محمد اکرم ، ڈاکٹر زاہد ظہیر گجرات ہسپتال ، ڈاکٹر اظہر محمود چوہدری سکن سپیشلسٹ سابق DHO، ڈاکٹر عامر بھٹی سابق جنرل سیکرٹری PMAضلع گجرات ، ڈاکٹر میجر (ر)صدیق ، ڈاکٹر قمر الزمان چوہدری ، ڈاکٹر بلال رشید پگانوالہ ، ڈاکٹر ارشد اسماعیل ، ڈاکٹر اقبال رضوی ،ڈاکٹر طاہر نوید ، توصیف منہاس ، ڈاکٹر عابد منہاس ، ڈاکٹر عمر مشتاق ، ڈاکٹر سرفراز رانا ،ڈاکٹر اشرف مرزا ، ڈاکٹر طاہر لطیف ، ڈاکٹر سہیل شہزا د ، ڈاکٹر عاصمہ سرور ، لیڈی ڈاکٹر ارم زہب ، داکٹر طاہر نوید ، ڈاکٹر ذیشان ، محمد شہزاد اور دیگر داکٹرز برادری کی کثیر تعداد نے شرکت کی تحصیل ہیڈ کوارٹر کھاریاں پہنچنے پر رائیزنگ ہیلرز گروپ کا تمام ڈاکٹرز نے بھرپور استقبال کیا ، اور دی رائیزنگ ہیلرز گروپ کے تمام پینل کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروانے کا عہد کیا ، رائیزنگ گروپ کی کامیابی ڈاکٹر کمیونٹی کی کامیابی ہے ، تحصیل کھاریاں سے رائیزنگ ہیلرز گروپ کو کامیاب کروانے کی تمام ڈاکٹرز نے یقین دہانی کروائی ، ضلع گجرات کے تمام ڈاکٹرز متحد ہو کر چلیں گے اور ڈاکٹر برادری کو درپیش مسائل کا دٹ کر مقابلہ کرینگے ، دی رائیزنگ ہیلرز گروپ تقریب میں آنے والے تمام ڈاکٹرز کا شکریہ ادا کیا۔