دنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم کا حصول وقت کی اہم ضرورت ہے :شیخ عرفان پرویز

گجرات : دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کا حصول وقت کی اہم ضرورت ہے ، علامہ مظہر حسین قادری اور ان کے رفکاء کار مبارک باد کے مستحق ہیں جنہوں نے نیک مقصد کیلئے لارل ہوم سکول قائم کیا ان خیالات کا اظہار صدر سٹیزن فرنٹ سٹی گجرات شیخ عرفان پرویز نے لارل ہوم سکول گجرات و قرآن کمپلیکس کے دورہ کے موقع پر کیا انہوں نے کہا کہ علمائے اہلسنت میں علامہ مظہر حسین قادری کا اہم مقام ہے اور ہم انہیں ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ وہ بھرپور انداز میں فروغ تعلیم کیلئے کوشاں ہیں ، اور بچوں کو ہر قسم کی تعلیم فراہم کر رہے ہیں ، خصوصاً شعبہ حفظ اور نرسری کے بچوں کی کارکردگی قابل تحسین ہے ، ہم علامہ مظہر حسین قادری اور ان کے سٹاف کی خدمات کو سراہتے ہیں ، سینئر نائب صدر عامر جاوید آف جیٹ میڈیکل سٹور نے کہا کہ آج صحیح معنوں میں پتہ چلا ہے کہ اگر انسان محنت و جذبہ سے کام کرے تو کامیابی مل سکتی ہے ، علامہ مظہر حسین قادری اور ان کے سٹاف نے جس انداز میں کام شروع کیا ہوا ہے وہ قابل تحسین ہے ، لارل ہوم سکول صحیح معنوں میں ایک مثالی ادارہ ہے ، اس موقع پر پروفیسر مظہر حسین قادری نے بتایا کہ جدید خطوط پر کام کرتے ہوئے اس ادارے کو منظم کیا گیا ہے ، اور والدین کو بچوں کی کارکردگی سے لمحہ بہ لمحہ آگاہ کیا جاتا ہے اس ادارے کو مزید بہتر طریقے سے چلانے کیلئے اقدامات کیے جار ہے ہیں ، اس موقع پر یوسف جنجوعہ ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری بھی موجود تھے ۔