دنیا کی طاقتور ترین ماؤں کی فہرست جاری ، ہیلری کلنٹن سرفہرست

Hillary

Hillary

نیویارک: (جیو ڈیسک) گھروں میں تو ماؤں کا حکم چلتاہی ہے لیکن دنیا کی کچھ مائیں ایسی بھی ہیں جو پوری دنیا کو اپنے اشاروں پر چلانے کی طاقت رکھتی ہیں ۔ عالمی جریدے Forbes نے ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر دنیا کی طاقتور ترین ماؤں کی فہرست جاری کردی ہے جس کے مطا بق امریکی وزیر ِ خا رجہ ہیلری کلنٹن دنیا کی سب سے بااثر اور طاقتو ر ترین والدہ ہیں ۔ اپنے فیصلوں اور عمل سے دنیا بھر کو بدل دینے کی طاقت رکھنے والی اِن خواتین کی فہرست میں برازیل کی صدر Dilma Rousseff دو سرے اور عالمی مشروب ساز کمپنی Pepsiکی چیف ایگز یکٹو Indra Nooyiتیسرے نمبر پر ہیں ۔وہ خواتین جو بیک وقت ماں کی ذمہ داریاں نبھا نے کے ساتھ ساتھ عالمی سیاست کے میدان میں بھی بااثر کردار ادا کررہی ہیں ان میں ہندوستا نی جماعت کا نگریس کی سربراہ اندرا گا ندھی اور امریکی خاتون ِ اول مشعیل اوبا ما بھی شامل ہیں جبکہ اسی فہرست میں ایک اور اہم نام سماجی روابط کی ویب سائٹ فیس بک کی سی او او(COO) Sheryl Sandbergکا بھی ہے ۔ اہم بات یہ ہے کہ ان تما م خواتین نے اپنی گھریلو زندگی اور بچوں کو اپنے لیے سب سے اہم قرار دیا ہے جو اپنے مصروف ترین شیڈول میں سے گھر کے لیے وقت ضرور نکالتی ہیں۔