دوبئی: پاکستان تحریک انصاف کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس

Yasir Awan

Yasir Awan

دوبئی: عمران خان کی صورت میں قوم کو ایسا لیڈر مل گیا ہے جو غریبوں کے دکھوں کا مددگار بننے کی صلاحیت رکھتا ہے اور عوام نے جو امیدیں عمران خان سے لگا رکھی ہیں وہ انہیں مایوس نہیں کرے گا آج سے پندرہ سال قبل منظر عام پر آنے والی تحریک انصاف پورے پاکستان میں چھا چکی ہے اور اسے ہر طبقہ فکر خصوصاً نوجوانوں کا بھر پور اعتماد حاصل ہے جو پاکستان کو محفوظ ہاتھوں میں پھلتا پھولتا دیکھنا چاہتے ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر علی حیدر زیدی، تحریک انصاف متحدہ امارات کے راہنماؤں یاسر امتیاز اعوان، امجد اقبال امجد، طارق احمد بٹ، رئیس صابر، نذیر نبگش، کرامت علی سیارہ، عمران عاشق اور آصف نبگش نے شارجہ میں منعقدہ ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں منعقدہ پاکستان تحریک انصاف کی تقریب میں سو سے زائد ارکان، ممبران اور پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں نے شرکت کی۔
تقریب کے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے متذکرہ راہنماؤں نے کہا کہ اس وقت ملک کو مہنگائی، بے روزگاری، کرپشن، دہشت گردی، لاقانونیت، بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کے علاوہ بنیادی ضرورتوں کے فقدان کا سامنا ہے گذشتہ دو تین دیانیوں کے دوران پی پی پی اور پی ایم ایل این کی حکومتوں نے عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کیلئے کچھ نہیں کیا بلکہ اپنی غلط پالیسیوں کے نتائج کی ذمہ داری ایک دوسرے پر ہی ڈالتے رہے جس سے پاکستان مسائل اور مشکلات کے گرد اب میں پھنسا چلا گیا اور عوام متاثر ہوتے رہے لیکن اب ایسا نہیں ہو گا بلکہ آئندہ انتخابات میں عوام کے تعاون سے بھاری کامیابی حاصل کرکے عمران خان کی سربراہی میں ہم نیا پاکستان بنائیں گے جہاں ہر شخص کو اس کی بنیادی ضروریات فراہم کی جائیں گی انصاف کا بول بھالا ہو گا۔
جبکہ تعلیم اور صحت کے میدانوں میں خصوصی کام کیا جائے گا تاکہ پاکستان کو براہراست فائدہ پہنچے مقررین کہا کہ پاکستان کے عوام سابقہ حکمرانوں کی کارکردگی سے مایوس ہو چکے ہیں اور اب عمران خان کو اپنے مسائل کا نجات دھندہ مان رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ روز بروز پاکستان تحریک انصاف میں لوگوں کی شمولیت اندرون اور بیرون ملک بڑھ رہی ہے صرف متحدہ عرب امارات میں ہی پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے والوں کی تعداد ہزاروں تک پہنچ چکے ہے جو دن بدن بڑھ رہی ہے پاکستان تحریک انصاف کے زیراہتمام منعقدہ تقریب میں برادرز یونین گروپ اور قاری محمد اسلم گروپ میں اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ طاہر منیر طاہر