دوہری شہریت، الیکشن کمیشن کا اجلاس آج طلب

Election Commission Pakistan

Election Commission Pakistan

اسلام آباد (جیوڈیسک) دوہری شہریت کا حلف نامہ جمع نہ کرانے والوں کے معاملے پر غور کیلئے الیکشن کمیشن کا اجلاس آج ہو گا۔ الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں چاروں صوبائی الیکشن کمشنر انتخابات کی تیاریوں کی حوالہ سے بریفنگ دیں گے۔ اجلاس میں دوہری شہریت کا حلف نامہ نہ جمع کروانے والوں کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔