حیدر آباد : حکومت امن قائم نہیں کرسکتی تو مستعفی ہو جائے ، ممتاز بھٹو

Mumtaz Bhutto

Mumtaz Bhutto

حیدر آباد (جیوڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے راہنماء ممتاز بھٹو نے کہا ہے کہ حکومت امن قائم نہیں کرسکتی تو مستعفی ہو جائے۔ سندھ ترقی پسند ہاؤس میں ایس ٹی پی اور مسلم لیگ کے راہنماؤں نے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈبل سواری پر پابندی سے کراچی میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔

اگر کراچی کے حالات کی خرابی میں بیرونی ہاتھ ہے تو حکومت اسے بے نقاب کر ے جبکہ سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کے سندھ میں بلدیاتی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہ عام انتخابات میں حقیقی اپوزیشن کی جماعتوں سے نشستی اتحاد کر کے زرداری لیگ کے ساتھ ون ٹو ون مقابلہ کریں گے۔