دوہزارچودہ کے بعد افغانستان میں خانہ جنگی کا خطرہ ہے،رپورٹ

NATO Forces

NATO Forces

افغانستان(جیوڈیسک)دوہزارچودہ میں غیرملکی فوجوں کے انخلا کے بعد افغانستان خانہ جنگی کا شکار ہو سکتا ہے۔

انٹرنیشنل کرائسس گروپ کی طرف سے افغانستان سے متعلق جاری ہونے والی رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ نیٹو افواج کے انخلا کے بعد افغان حکومت کے ختم ہونے اور خانہ جنگی ہونے کے امکانات ہیں۔افغانستان ایک تباہ کن بحران کی جانب بڑھ رہا ہے۔ افغان پولیس اور فوج ملک میں سکیورٹی کی ذمہ داری سنبھالنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اگر صدر حامد کرزئی نے شفاف انتخابات نہیں کرانے کے لیے اقدامات نہیں کیے تو نئے انتخابات کے بعد بھی افغانستان کے حالات میں تبدیلی نہیں آئے گی۔ افغان حکومت کے ترجمان نے رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کچرا قرار دیا اور کہا کہ افغان فورسز ملکی دفاع کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔