دھامہ روڈ پر ناقص سیورج اور زیر تعمیر روڈ کا اونچا کرنا ماسوائے لوگوں کو پریشانی میں مبتلا کرنا ہے۔ چوہدری رفیق

لالہ موسی(جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی 112کے سابق سینئر صدر حاجی چوہدری رفیق احمد دھامہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دھامہ روڈ پر ناقص سیورج اور زیر تعمیر روڈ کا اونچا کرنا ماسوائے لوگوں کو پریشانی میں مبتلا کرنا ہے سڑک کا میٹریل ٹھیک ڈالا جائے اور لیول موجودہ سطح پر رکھا جائے اچھا میٹریل اور چیکنگ کا معقول انتظام کیا جائے جو کام ہو رہا ہے وہ کرپشن کنٹریکٹر کی ملی بھگت سے ہو رہی ہے۔

لیول کا کوئی مناسب انتظام نہیں یہ غریب عوام کے پیسے کا ضیا ہے ۔میں انجینئر ہونے کے ناطے ایماندار انتظامیہ سے اپیل کرتا ہوں کہ مناسب میٹریل اور لیول کا بندوبست کیا جائے یہ جتنا کام ہو رہا ہے کرپشن کنٹریکٹر کی ملی بھگت سے ہو رہی ہے اور کام اور میٹریل کی کنٹریکٹر سے گارنٹی لی جائے اور گارنٹی کا وقت کم از کم پانچ سال تک ہونا چاہیے۔