دہری شہریت والوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت ہونی چاہئے، شجاعت

shujaat

shujaat

اسلام آباد : (جیو ڈیسک) مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ دہری شہریت رکھنے والوں کو الیکشن لڑنے کی مشروط اجازت ہونی چاہئے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ آئندہ انتخابات میں سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں گے۔

مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ دوہری شہریت رکھنے والوں کو الیکشن لڑنے کی مشرط اجازت ہونی چاہیے۔ اسلام آباد میں وزیر اعظم کے مشیر امتیاز احمد رانجھا کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات چیت میں ان کاکہناتھاکہ دہری شہریت والوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت ہونی چاہیے تاہم انھیں کوئی عہدہ نہ دیا جائے۔

نیٹو سپلائی کی بحالی کے حوالے سے ان کاکہناتھاکہ یہ فیصلہ فرد واحد کا نہیں اس میں اسلامی ممالک نے بھی اپنا کر دار ادا کیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں ان کاکہناتھا کہ آئندہ انتخاب میں پیپلز پارٹی کے ساتھ سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگی۔

اس موقع پر مشاہد حسین سید کاکہناتھا کہ امریکہ کی ڈنڈے کی پالیسی فیل ہوئی ہے مسائل کا حل صرف بات چیت کے ذریعے نکل سکتاہے۔ ان کاکہناتھاکہ پاکستان کے بغیر امریکہ اور نیٹو کی پالیسی کامیاب نہیں ہوسکتی۔

ڈروں حملوں کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں مشاہد حسین سید کاکہناتھا کہ ڈرون حملوں کا مقصد سمجھ نہیں آتا جب خود امریکہ دوسری جانب طالبان سے مذاکرات کر رہا ہے۔ ان کاکہناتھاکہ ڈرون حملے صرف طاقت کا مظاہرہ ہیں اور اگر اس معاملے کو بہتر انداز سے اٹھایا جائے تو ڈرون حملے رک سکتے ہیں۔