دہشتگردی کیخلاف جنگ ، پاکستانی قربانیاں تسلیم کی جائیں : وزیر اعظم

Raja Pervaiz Ashraf

Raja Pervaiz Ashraf

وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ایشیا اور یورپ دونوں معاشی بحران کا شکار رہے ہیں اور وقت آگیا ہے کہ معاشی بحران سے باہر نکلا جائے۔لاس میں نویں ایشیا یورپ سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے وزیر اعظم نے کہا کہ سربراہ اجلاس کے کامیاب انعقاد پر لاس حکومت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

پاکستان نے آسم میں ہمیشہ موثر کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایشیا قدرتی وسائل سے مالامال ملک ہے۔ افغان جنگ کی وجہ سے خطہ متاثر ہوا ہے۔ خطے میں امن ضروری ہے۔ ایشیا اور یورپ ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں۔ ہماری قربانیوں کو تسلیم کرنا چاہیے۔