ڈیڑھ سال میں مزید 758 افراد لاپتہ ہو گئے : کمیشن کی رپورٹ

Missing Persons

Missing Persons

لاپتہ افراد سے متعلق قائم کمیشن نے رپورٹ جاری کردی۔ گزشتہ ڈیڑھ سال میں 758 مزید لاپتہ افراد کے کیسزرپورٹ ہوئے۔جسٹس (ر) جاوید اقبال کی سربراہی میں قائم کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق جنوری 2011 میں لاپتہ افراد کی تعداد 138 تھی، جو 31 جولائی 2012 تک بڑھ کر 896 ہوگئی ۔اس دوران 758 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ رپورٹ کے مطابق اب تک 319 لاپتہ افراد کے کیسز نمٹادئیے گئے ہیں۔

577 لاپتہ افراد کی تلاش اور تحقیقات ابھی تک زیر التوا ہے۔رپورٹ کے مطابق اکتوبر2012 میں 15 افراد کو تلاش کیا گیا ہے جن میں سے 6افراد کو لواحقین کے حوالے بھی کر دیا گیا ہے۔اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ لاپتہ ہونے والے تمام افراد کو قانون نافذکرنے والے اداروں کی معاونت سے بازیاب کرایا گیا۔ لاپتہ افراد سے متعلق قائم کمیشن نے اسلام آباد ، لاہور، کراچی اور کوئٹہ میں اجلاس منعقد کیے ۔لاپتہ افراد شناخت کے لیے کمیشن کے روبرو بھی پیش ہوئے ۔