دیر میں شدت پسندوں کا حملہ،جوابی کارروائی میں 6 حملہ آور ہلاک

Forces check post

Forces check post

دیر : (جیو ڈیسک) لوئر دیر کے قریب پاک افغان سرحد میں افغان شد ت پسندوں نے ایک بار پھر فورسز کے چیک پوسٹ پر حملہ کرنے کی کوشش کی،فورسز کی جوابی کارروائی میں 6 شدت پسند مارے گئے۔

ذرائع کے مطابق پاک افغان سر حد کے قریب کڑا کڑ چیک پوسٹ پر افغان شدت پسندوں نے حملہ کردیا۔سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے 6 شدت پسند ہلاک کردیئے ہیں۔ایک روز قبل بھی افغان شدت پسندوں نے سونئی درہ کے ریگ پام چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا جس میں 8شدت پسند ہلاک ہوئے تھے۔