صدر کے دو عہدوں سے متعلق کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری

lahore court zardari

lahore court zardari

لاہور : (جیو ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے صدر کے دو عہدوں کے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔پانچ ستمبر تک عملدرآمد کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

صدر کے دو عہدوں کے کیس کا تفصیلی فیصلہ چھ صفحات پر مشتمل ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ صدر زرداری نے آرڈر کو چیلنج نہیں کیا لہذا فل بنچ کا فیصلہ حتمی حیثیت حاصل کرچکا ہے۔

عدالت نے کہا ہے کہ بادی النظر میں صدر زرداری نے ابھی تک پیپلز پارٹی کے شریک چیئرپرسن کا عہدہ نہیں چھوڑا۔ عدالت نے امید ظاہر کی کہ صدر 5 ستمبر تک شریک چیئرپرسن کا عہدہ چھوڑ دیں گے۔

پانچ ستمبر تک فیصلے پر عملدرآمد کرکے رپورٹ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔