دیپکا پڈکون آنے والی فلم کاک ٹیل کی پروموشن میں مصروف

Deepika

Deepika

ممبئی: (جیو ڈیسک) بالی ووڈ گرل دیپکا پڈکون آج کل اپنی آنے والی فلم کاک ٹیل کی پروموشن میں مصروف ہیں۔ رومنٹک کامیڈی فلم کاک ٹیل کی تشہیر کے سلسلے میں دیپکا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ فلم میں ان کا کردار اب تک ادا کئے گئے تمام کرداروں سے مختلف ہے۔

کاک ٹیل کی کہانی محبت اور دوستی کے جذبوں کی کہانی ہے۔ دیپکا نے امید ظاہر کی کہ ان کے پرستار فلم کو پسند کریں گے۔ دیپکا کے ساتھ فلم کے دیگر ستاروں میں سیف علی خان، بومن ایرانی اور رندیپ ہودا شامل ہیں۔ کاک ٹیل کا میوزک پریتم نے کمپوز کیا ہے اور یہ فلم تیرہ جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔