دیپیکا کی خواہش پوری، سلمان خان کے ساتھ کام کریں گی

deepika padukone

deepika padukone

دیپیکا پدوکون کی زندگی کا سب سے بڑا خواب پورا ہونے والا ہے فرح خان کی فلم میں سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کا موقع مل گیا۔ دیپیکا کا کہنا ہے کہ ان کی دلی خواہش ہے کہ وہ سلمان خان کے مقابل کام کریں۔ مگر انھیں آج تک یہ موقع نہیں ملا۔
مگر اب قسمت کی دیوی ہو گئی ہے دیپیکا پر مہربان اور فرح خان کی اگلی فلم میں سلمان خان اور دیپیکا ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔ اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دیپیکا کا کہنا تھا کہ سلمان کے ساتھ کام کرنا ایک بہت منفرد تجربہ ہوگا اور انھیں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔