دی ایجوکیٹرز ہائی سکول بارہ دری کیمپس میں دسواں سالانہ سپورٹس گالا کی رنگارنگ تقریبات اختتام پذیر ہوگئیں

گجرات (جی پی آئی) تعلیم و تربیت کی معیاری درسگاہ دی ایجوکیٹرز ہائی سکول بارہ دری کیمپس میں دسواں سالانہ سپورٹس گالا کی رنگارنگ تقریبات اختتام پذیر ہوگئیں ، دو روزہ سپورٹس گالا تقریبات کے مہمانان خصوصی محترمہ قمر عامر چوہدری ایم پی اے ، سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری محمد افضل گوندل چیف ایگزیکٹو گوندل کی تیار چھتیں ، پیر حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی صدر متحدہ علماء کونسل ضلع گجرات اور الحاج مشتاق احمد بھٹی ایڈمن ڈائریکٹر یونیورسٹی آف گجرات تھے ، جبکہ صدارت نامور ماہر تعلیم محمد شہزاد شفیق شرقپوری نے کی ، بائو محمد شفیق ایشین گولڈ میڈلسٹ اور ہما سہیل سماجی شخصیت نے خصوصی شرکت کی ، نامور ماہر تعلیم محمد شہزاد شفیق شرقپوری نے کی ، بائو محمد شفیق ایشین گولڈ میڈلسٹ اور ہما سہیل سماجی شخصیت نے خصوصی شرکت کی۔

نامور ماہر تعلیم میاں منور سعید ، ڈائریکٹر دی ایجوکیٹرز ہائی سکول میاں غوث بخشی کیمپس ڈنگہ نے خصوصی شرکت کی ، محمد شکیل جنجوعہ سینئر ٹیچر نے سپورٹس گالا کے تمام ایونٹس کو زبردست انداز میں کوارڈینٹ کیا ہوا تھا ، دی ایجوکیٹرز سکول کے دسویں سپورٹس پر طلباء و طالبات نے عہد کیا کہ ہم قوانین کی پابندی کریں گے اور ملک و ملت کی پاسبانی کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے ، محترمہ قمر عامر چوہدری ایم پی اے نے اپنے خطاب میں کہا کہ دی ایجوکیٹرز بارہ دری کے فنکشن میں آ کر بہت خوشی ہوئی ہے ، یوں لگ رہا ہے جیسے انٹرنیشنل لیول کا سپورٹس گالا منعقد ہے ، انہوں نے کہاکہ بڑی کلاس کی طالبات حجاب میں رہ کر گیم میں حصہ لے رہی ہیں ، یہ بہت اچھی بات ہے ، ان قابل فخر طالبات نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بعد ملک وقوم اور اسلام کا نام روشن کرنا ہے ، پردہ ہمارے ہاں رکاوٹ نہیں ہے ، آج جو عملی نمونہ دیکھا ہے بہت اچھا لگا ہے ، انہوں نے کہا کہ محمد شہزاد شفیق کے تعلیمی وژن کو سلام پیش کرتی ہوں ، چوہدری محمد افضل گوندل نے اپنے خطاب میں کہا کہ بارہ دری کیمپس میں سپورٹس گالا دیکھ کر بہت اطمینان اور دلی خوشی ہوئی ہے ، سپورٹس کے ان تمام ایونٹس کو جس مہارت اور ڈسپلن سے تیار کر دیا گیا ہے اس پر محترم شہزاد شفیق شرقپوری اور معزز اساتذہ کرام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ، اور دس ہزار روپے انعام کا اعلان کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ اگر کھیلوں کے میدان آباد ہو جائیں تو جیلیں اور ہسپتال ویران ہو جائیں ایک صحت مند جسم ہی صحت مند دماغ رکھتا ہے ، سپورٹس گالا مقابلوں میں بیگ ریس ، پی ٹی شو ، ریلے ریس ، فلیٹ ریس ، ہرڈل ریس ، رسہ کشی ، پروگرام کا آغاز ، اولمپک شمع جلا کر کیا گیا ، ہوا میں کبوتر چھوڑے گئے۔

بچوں نے مارچ پاس پر سامعین سے خوب داد پائی ، اولمپک گیم میں تقریباً 80مختلف ایونٹس میں مقابلے ہونے پوزیشن حاصل کرنے والوں میں کیش پرائز ، تعریفی اسناد اور ٹرافیاں تقسیم کی گئیں ، سپورٹس ٹیچر کو بھی کیش پرائز دئیے گئے ، اساتذہ کے درمیان میں رسہ کشی ،ہرڈل ریس کے خوبصورت مقابلے ہوئے۔