ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی فقید المثال کامیابی عوام کا نواز شریف کی قیادت پر اظہار اعتماد ہے۔چوہدری عابد رضا

ملکہ(زاہد مصطفی اعوان )ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی فقید المثال کامیابی عوام کا نواز شریف کی قیادت پر اظہار اعتماد ہے پیپلز پارٹی اور ق لیگ کے بدنیتی پر مبنی غیر فطری اتحاد کو عوام نے بری طرح مسترد کر دیا ان خیالات کا اظہار سالار قافلہ چوہدری عابد رضا نے اپنے ایک بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور انکے اتحادیوں نے ملک کو مایوسی ،انتشار اور بد امنی کے علاوہ کچھ نہیں دیا حالات خراب سے خراب تر اور مایوس کن ہوتے جا رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ میاں نواز شریف آج بھی پاکستانی عوام کے مقبول ترین عوامی رہنما ہیں اور وہ ملک و قوم کی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔انشاء اللہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی اور ق لیگ صفحہ ہستی سے مٹ جائیں گی مسلم لیگ ن پورے ملک سے تاریخی فتح حاصل کرکے ملک کو غیروں کی غلامی سے نجات دلائے گی اور ملک میں خوشحالی کے ایک نئے دور کا آ غاز ہو گا۔