ذوالفقار علی بھٹو کی 33 برسی کل منائی جا رہی ہے

garhi khuda bakhsh

garhi khuda bakhsh

لاڑکانہ: : (جیو ڈیسک) ذوالفقار علی بھٹو کی تینتیسویں برسی کل گڑھی خدا بخش میں منائی جا رہی ہے، اس موقعے پر صدر زرداری، وزیر اعظم گیلانی سمیت پیپلز پارٹی کی قیادت لاڑکانہ پہنچ رہی ہے۔ سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی تینتیسویں برسی کل منائی جا رہی ہے، برسی پر صدر آصف زرداری، وزیر اعظم گیلانی اور پیپلز پارٹی کے رہنماء لاڑکانہ پہنچ رہے ہیں۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

شہر میں آٹھ ہزار پولیس اور ایک ہزار رینجرز اہلکار تعینات ہیں۔ کارکنوں کی بڑی تعداد قافلوں کی صورت میں گڑھی خدا بخش پہنچ رہی ہے۔ صدر زرداری، بلاؤل بھٹو زرداری اور وزیراعظم گیلانی آج کسی وقت گڑھی خدا بخش پہنچیں گے۔ شام سات بجے کے قریب صدارتی ہاؤس نوڈیرو میں جلسے کا انعقاد کیا گیا ہے۔ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بھی آج ہو گا۔

تقریبات کا آغاز آج شام سے ہو گا جو صبح تین بجے تک جاری رہے گا۔ رات کو بھٹو مزار پر مشاعرہ ہو گا اور شہید ذوالفقار بھٹو پر خصوصی دستاویزی فلم بھی دکھائی جائے گی۔ لاڑکانہ اور گڑھی خدا بخش کے کئی مقامات پر استقبالیہ کیمپ بھی لگائے گئے ہیں۔