ذیابیطس سے آگاہی کے حوالے سے تقریب مورخہ 14نومبر2012ء کو لیاقت نیشنل ہسپتال میں منعقد ہوگا

کراچی: لیاقت نیشنل و میڈیکل کالج ڈیپارٹمنٹ آف ذیابیطس وائنڈو کرائیولوجی کے زیر اہتمام ذیابیطس کے عالمی دن کے حوالے سے “مرض ذیابیطس سے آگاہی سے متعلق “تقریب مورخہ 14نومبر2012ء بروز بدھ صبح 11بجے منعقد ہوگا جس میں ذیابیطس کے بنیادی حقائق ،پیچیدگیاں اور طریقہ علاج پر ڈاکٹر سعید مہر ،ڈاکٹر عائشہ چاندنہ ،ڈاکٹر خالد امام اور لیاقت نیشنل ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر سلمان فریدی خصوصی خطاب فرمائیں گے جس میں مرض ذیابیطس سے متعلق مفید مشورے اور حاضرین کے سوالات کے جوابات بھی دیئے جائیں گے۔