محمد سمیع خان کی زیر صدارت محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ لینے کے سلسلے میں ایک اجلاس منعقد ہوا

کرا چی : صوبائی وزیر شیخ محمد افضل ( خالد عمر )، حق پرست رکن صوبائی اسمبلی معین عامر پیر زادہ ،محمد علیم الرحمن اور ایڈمنسٹریٹر / چیف آفیسر کورنگی ٹاؤن محمد سمیع خان کی زیر صدارت محر م الحرام کے انتظامات کا جائزہ لینے کے سلسلے میں ایک اجلا س منعقد ہوا اس موقع پر ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر فوزیہ دانیال ، ٹاؤن آفیسر انفرا طارق مغل ، ٹاؤن آفیسر فنانس خالد نفیس، اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے اجلاس میں پولیس کے اعلی افسران ، واٹر اینڈ سیوریج کے افسران ٹریفک پولیس کے افسران ، کے ۔ای۔ایس ۔سی کے افسران ،فائر بر یگیڈ کے افسران، امن کمیٹی کے ممبران اور امام بارگاہوں کے منتظمین نے شرکت کی۔

اس موقع پرصوبائی وزیر شیخ محمد افضل ( خالد عمر ) نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عشرہ محرم الحرام کے دوران عزاداروں حسین کو تما م تر دستیاب وسائل برئوے کار لاکر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اور عوام کے تعاون کے ذریعے بھائی چارگی کو فروغ دے کر عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین بھائی کے فکر وفکسفہ کی بدولت آج شیعہ سنی میں فسادات میں بہت کمی آئی ہے اور قائد تحریک الطاف حسین بھائی کی ہدایت کے مطابق امن و محبت پھیلا رہے ہیں حق پرست رکن صوبائی اسمبلی معین عامر پیر زادہ نے کہا حق پر ست قیادت کی اولین ترجیح ہے کہ ہم لوگ آپس میں رابطے میں رہے سیکیورٹی کے مسائل زیادہ توجہ طلب ہیں لہذا کوشش ہونی چاہیے کہ جلوس اور مجالس اپنے مقرر کردہ ٹائم پر شروع اور اختتام پذیر ہوں۔

جس سے سیکیورٹی کے مسائل کا کم سے کم سامنا کر نا پڑے گا رکن صوبائی اسمبلی محمد علیم الرحمن نے بھی سیکیورٹی خدشات کا خطرہ ظاہر کیا اور کہا کہ اپنے ارد گرد شر پسند عناصر پر کڑی نگاہ رکھی جائے اور مشتبہ افراد نظر آنے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فوری مطلع کریںحق پرست نمائندے عزداران حسین کے شانہ بشانہ ساتھ ہیںایڈمنسٹریٹر / چیف آفیسر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ کورنگی ٹاؤن میں تمام امام بارگاہوں اوربرآمد ہونے والے جلوس کے روٹس کے اطراف صفائی ستھرائی ، روشنی کے انتظامات اور سڑکوں کی تعمیر ومر مت کے خصوصی انتظامات کئے جائیں اور تما م مین ہولز پر ڈھکن لگائے جائے تاکہ محرم الحرام میں عزا داروں کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو ایڈمنسٹریٹر / چیف آفیسر کورنگی ٹاؤن محمد سمیع خان نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران کورنگی زون میں کنٹرول روم جس کا نمبر,35054972 35070568 ہے جوکہ 24 گھنٹے فعال رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام لوگ آپس میں رابطے میں رہے تاکہ کسی قسم کی پریشانی نہ ہو اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر / چیف آفیسر کورنگی ٹاؤن محمد سمیع خان نے اجلاس میں شریک شرکاء کو یقین دلایا کہ مسائل سے پاک معاشرے اور امن وا مان کے قیام کو یقینی بنانے کے حوالے سے باہمی مشاورت کے ذریعے جہاں ضرورت ہوئی وہاں فوری اقدامات کو برئوے کار لاکر بہتر ماحول کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

انہوںنے کے ای ایس سی کے افسران کو ہدایت دیں کہ محرم الحرام کے مقدس مہینے بجلی کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی کوتاہی نہ برتیں امن کمیٹی ، ممبران مجلس عزاء اور جلوس کمیٹیوں کے ممبران نے بلدیاتی مسائل کے حوالے سے اپنی شکایات درج کرائیں جس پر ایڈمنسٹریٹر / چیف آفیسر کورنگی ٹاؤن محمد سمیع خان نے اپنی جانب سے کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔