ذیا بیطس سے بچا کا دن آج منایا جا رہا ہے

World Diabetes Day

World Diabetes Day

دنیا بھر میں آج ذیا بیطس سے بچا کا دن منایا جا رہا ہے ، ذیابیطس کے مریض معمولی زخم کی احتیاط نہ کریں تو جسمانی اعضا سے بھی ہاتھ دھونا پڑتے ہیں۔ راولپنڈی کے رہائشی حاجی نصیر گزشتہ کئی سال سے ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہے۔حاجی نصیر کے پاوں میں معمولی چھالا نکلا ،بروقت علاج نہ کرانے پر زخم اس قدر بگڑ گیا کہ ڈاکٹروں کوٹانگ کاٹنا پڑی۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر انیس منٹ میں زیابیطس کا ایک مریض اپنے کسی اعضا سے محروم ہو جاتا ہے۔

طبی ماہرین کہتے ہیں کہ شوگر کے مریضوں کو ننگے پاوں چلنے ، ہیٹر سے پاوں گرم کرنے ، زیادہ گرم پانی سے پاوں دھونے، تنگ جوتے اور گندی جرابوں کے استعمال سے اجتناب کرنا چاہیے۔ماہرین کے مطابق شوگر کے مریض اپنے پاں کا خود معائنہ کریں، اورمعمولی زخم کا علاج بھی مستند ڈاکٹر سے کرائیں۔