راؤ قمر سلیمان چیئرمین پی آئی اے کے عہدے سے مستعفیٰ

rao qamar suleman

rao qamar suleman

پاکستان(جیوڈیسک)چیئرمین پی آئی اے راؤ قمر سلیمان نے استعفیٰ دے دیا۔ جونئیر کپتان جنید یونس کو قائم مقام ایم ڈی تعینات کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق راؤ قمر سلیمان نے خرابی صحت کے باعث استعفیٰ دیا۔

انتظامی احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے جونئیر کیپٹن کو قائم مقام ایم ڈی تعینات کیا گیا ہے۔ پی آئی اے کی انتظامی ذمہ داریاں اب ایم ڈی کے پاس ہونگی۔ انیس سو ننانوے میں ریٹائرڈ ہونے والے ستر سالہ بابا حیدر جلال نے ایم ڈی پی آئی اے بننے کے لئے لابنگ شروع کر دی ہے۔ گزشتہ چند سال میں پی آئی اے میں جونئیر پائلٹس کو ایم ڈی تعینات کیا جاتا رہا ہے تاہم اس عرصے کے دوران قومی ائرلائن کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔

سپریم کورٹ نے چند روز قبل پی آئی اے میں مالی بے ضابطگیوں سے متعلق ٹرانسپرینسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پرنوٹس لیتے ہوئے چئیرمین پی آئی اے کو نوٹس بھی جاری کیا تھا۔