رائس ملز ایسوسی ایشن ضلع گجرات کا جنرل اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا

گجرات (جی پی آئی) رائس ملز ایسوسی ایشن ضلع گجرات کا جنرل اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا ، جنرل اجلاس میں نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف وفاداری بھی ہوئی چیئرمین الیکشن کمیشن چوہدری محمد سلیم نے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا ، حلف اٹھانے والوں میں رائس ملز ایسوسی ایشن ضلع گجرات کے سرپرست غلام رسول شارق ، صدر مہر محمد حبیب بسوی ، سینئر نائب صدر چوہدری وقار عزیز ، نائب صدر ملک یاسر شریف ، نائب صدر چوہدری صابر حسین چیچی ، نائب صدر چوہدری غلام محمد ، نائب صدر حاجی عاشق حسین ، جنرل سیکرٹری چوہدری عرفان اکبر اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری قیصر محمود شامل تھے ، اجلاس میں مونجی کی سکائی چھڑائی و دیگر اہم امور پر بحث کی۔

اجلاس میں چوہدری محمد سلیم غلام رسول شارق ، مہر محمد حبیب بسوی ، چوہدری عرفان اکبر ، میاں عمران منیر ، چوہدری احمد خان ، میاں محمد اعظم ، حاجی غلام محمد ، آصف پرویز ، سید امام شاہ ، چوہدری عظمت ، چوہدری عطاء محمد ملہی اور شیخ نصیر احمد نے بھی خطاب کیا ، اس موقع پر حاجی محمد اصغر ، چوہدری عبید اللہ ، حاجی عاشق حسین ، طارق محمود ، میاں محمد اعظم ، رخسار احمد ، چوہدری ماجد کمبوہ ، چوہدری محمد سلیم کمبوہ ، نعیم اسلم بھٹی ، قطب الدین ، صابر حسین چیچی ، ملک یاسر ، غلام رسول شارق ، شیخ نصیر احمد ، آصف پرویز و دیگر بھی موجود تھے ، بعد ازاں الیکشن کمیشن کی طرف سے تمام عہدیداران و ممبران کو پر تکلف عشائیہ بھی دیا گیا۔