راجرفیڈرر نے دبئی ٹینس چیمپیئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا

roger federer

roger federer

دبئی: (جیو ڈیسک) دبئی چیمپیئن شپ کے فائنل مقابلے میں سابق عالمی نمبر ایک سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے برطانوی حریف اینڈی مرے کو ہرا کر ٹائٹل جیت لیا ہے۔ دبئی میں ہونے والے ٹینس چیمپیئن شپ کے فائنل میں راجر فیڈرر نے اینڈی مرے کے خلاف اسٹریٹ سیٹ میں کامیابی حاصل کی۔

پہلے سیٹ میں سات پانچ سے فیڈرر فاتح رہے، دوسرے سیٹ میں بھی اینڈی مرے ناکام ثابت ہوئے اور مقابلہ چھ چار سے جیت کر فیڈرر فاتح بن گئے۔ سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے پانچویں مرتبہ دبئی چیمپیئن شپ کا ٹائٹل اور کیرئیر کا بہترواں ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔