راجر فیڈرر نے چوتھی بار انڈین ویلز ٹینس ٹائٹل جیت لیا

Federer

Federer

بھارت : ( جیو ڈیسک) سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے چوتھی مرتبہ انڈین ویلز ٹینس ٹائٹل جیت لیا۔فائنل میں فیڈرر نے امریکا کے جان اسنر کو ہرادیا۔ ویمنز ٹرافی وکٹوریہ آزرنکا نے حاصل کرلی۔

سیمی فائنل میں جان اسنر نے عالمی نمبر ایک نوواک یوکووچ کو اپ سیٹ شکست دی تھی۔ لیکن راجر فیڈرر نے اسنر کو اسٹریٹ سیٹ میں سات چھ اور چھ تین سے مات دیدی۔یوایس اوپن فائنل میں یوکووچ سے ہارنے کے بعد فیڈرر کی اکتالیس میچوں میں یہ انتالیس ویں فتح ہے۔

ویمنز ورلڈ نمبر ایک بیلاروس کی وکٹوریہ آزرنکا نے فائنل میں روس کی ماریا شراپوا کو چھ دو اور چھ تین سے ہرادیا۔