راجن پور کی خبرں حنیف بلوچ سے

یہاں کی عدالتوں کے علاوہ ایک اور بھی عدالت ہے جہاں نہ تو جھوٹے گواہ کام آئیں گے اور نہ ہی رشوت دیکر پولیس کو خریدا جائے گا

راجن پور (حنیف بلوچ سے) یہاں کی عدالتوں کے علاوہ ایک اور بھی عدالت ہے جہاں نہ تو جھوٹے گواہ کام آئیں گے اور نہ ہی رشوت دیکر پولیس کو خریدا جائے گا۔وہ عدالت ہمارے رب کی عدالت ہے ۔محمد چراغ سچائی کا وہاں کیسے سامنا کر پائے گا اس عارضی دنیا میں تو وہ خود کو سچا ثابت کرنے کے لئے ان متاثرین کو اکٹھا کر رہا ہے جو خود بھیک میں ملنے والے مکانوں میں مقیم ہیں آخرت کی پکڑ بہت مشکل ہے۔یہاں ہمیں انصاف ملے نہ ملے مگر وہاں تو ضرور ملے گا کیونکہ وہاں اور تو گناہ معاف ہوسکتے ہیں جو کسی کا حق کھا کر بارگاہِ الہٰی میں جانے والے کی معافی نہیں۔ان خیالات کا اظہار متاثرین ِسیلاب میں حمیدہ مائی ،غلام مصطفےٰ،عبدالرشید اور محمد اقبال نے صحافیوں کو بتایا کہ ایک غیر ملکی این جی او نے ہمیں مکان بنا کر دیئے مگر یہاں کے با اثر زمیندار نے ناجائز طور پر قبضہ کر کے خدا کے عذاب کو دعوت دے رکھی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ زمیندار اپنے ضمیر کو کیسے مطمئین کرپائے گا جبکہ اس نے ہم غریبوں کا ناجائز حق دبا رکھا ہے انہوں نے کہا کہ خدا کی لاٹھی بے آواز ہے اس کے گھر دیر ہے اندھیر نہیں آج نہیں تو کل ہماری جیت ھوگی اور اسے ہمارے گھروں کے قبضے چھوڑنا ہونگے آج وہ دولت اور طاقت کو ہتھیار بنا کر جو کھیل کھیل رہا ہے اس کا انجام انتہائی بھیانک ہے ۔زمیندار جن لوگوں کو گواہ بنا رہا ہے وہ بھی اس جرم میں برابر کے شریک ہیں کیونکہ معاہدہ ان لوگوں کے ساتھ ہے زمیندار کا ہمارے ساتھ نہیں یہ کونساانصاف ہے کہ معاہدہ کسی اور کا اور مکان ہمارے ضبط ہوں دنیا کہ کسی بھی مذہب میں ایسا قانون نہیں بنا ہم تو پھر بھی مسلمان ہیں مگر افسوس کہ عارضی دنیا میں لوگ اندھے کیوں ہوجاتے ہیں کسی غریبوں کے حق اس طرح کھا رہے ہیں جیسے انکے باپ کی جاگیر ہو ۔ایسے لوگ خدا کی پکڑ سے کیسے بچ پائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ این جی او نے یہاں آکر ہمیں مالکانہ حقوق کے سرٹیفیکیٹ دیئے اسسٹنٹ کمشنر بھی موجود تھا مگر یہاں کے نام نہاد وڈیرے اور زمیندار کی ملی بھگت سے ہمارے حق پر ڈاکہ مارا گیا آج ہماری جگہ کوئی بااثر ہوتا تو یہ لوگجرات نہ کرپاے کیونکہ ہم غریب ہیں بے سہارا ہیں تبھی تو ہم اب تک خیموں میں مقیم ہیں اور اور یہاں کے زمیندار جو کہ سینکڑوں ایکڑ اراضی کے باوجود زکواة کے پیسوں سے بننے والے ہمارے مکانوں پر قبضہ جمائے بیٹھا ہے۔ہماللہ تعالےٰ سے انصاف کی آس لگائے ہوئے ہیں اور ہم پر امید ہیں وہ ہمارے ساتھ انصاف ضرور کرے گا ۔کیونکہ اس کی عدالت میں انصاف کا ہی بول بالا ہے وہاں رشوت کا بازار نہیں اور نہ ہی زرخرید گواہ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فریدی بازار،قائد عظم بازار اور گول منڈی سمیت تمام باقی بازاروں میں تجاوزات کی بھرمار
راجن پور (حنیف بلوچ سے) فریدی بازار،قائد عظم بازار اور گول منڈی سمیت تمام باقی بازاروں میں تجاوزات کی بھرمار۔انتطامیہ خاموش اور انجمن ِتجراران کے کرتادہرتا بھی اوروں کی طرح اپنی دوکانوں کے سامان کو روڈ پر لے آئے تفصیلات کے مطابق مٹھن کوٹ شہر کی تمام اندرونی بازاروں میں تجاوزات کی بھرمار ،ہر دوکاندار اپنی دوکان کا سامان روڈ پر رکھ کر بیچ رہا ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں ۔ہر بازار میں موجود سڑک کی چوڑائی دس فٹ ہے جو ان تجاوزات کی وجہ سے تین فٹ رہ گئی ہے۔بازاروں میں خریداری کرنے والے زلیل و خوار ہو کر رہ گئے پر انتظامیہ ان تجاوزات کو ہٹانے سے قاصر،خریداری کرنے والوں کو جہاں ان تجاوزات سے ان بازاروں میں مشکلات کا سامنا ہے وہاں ان کی مشکلات کو ان باواراں میں موجود رھڑی فروشوں نے اضافہ کر دیا ہے۔جہاں انتظامیہ خا موش ہے وہاں انجمن تاجران بھی نہ صرف خاموش ہے بلکہ انجمن تاجران کے ایکٹو صددمیاں اسلیم صاحب نے بھی اپنی دوکان روڈ پر بڑہا لی۔اور ان کے قریبی عزیز اور ہمنوا میاں خادم حسین نے بھی ان کے صدد ہونے کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے پوری بازار میں سب سے آگے دوکان برھانے ہیں سبقت لے گئے۔انتظامیہ اور ان انجمن تاجران کے لوگوں سے گزارش ہے کہ برائے مہربانی اس طرف تواجہ کریں اور اپنی زمہ داری کو احسن طریقہ سے ادا کر کے ان بازارون میں خریداری کرنے والوں کی مشکلات میں کمی کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
راجن پور (حنیف بلوچ سے) جشن ظہور نور رسالت وا مامت عقیدت و احترام مورخہ 31 جنوری کو بمقام امام بار گاہ حسینہ بستی محب علی میں منایا جائے گا
راجن پور (حنیف بلوچ سے) جشن ظہور نور رسالت وا مامت عقید ت و احترام مورخہ 31 جنوری کو بمقام امام بار گاہ حسینہ بستی محب علی میں منایا جائے گا ان خیالات کا اظہا ر انجمن حسینہ کے آر گنائزر ایاز احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جشن نور رسالت و اامامت عقیدت و احترام سے منایا جائے گا جس میں خصوصی خطاب عامل با عمل صوبائی صدر تحریک نفاز فقہ جعفریہ پاکستان صوبہ سندھ کرا چی علامہ سید وقار حسن تقوی اور مولانہ شمس الدین حیدری اور زاکر اہلبیت سید ظفر حسین نقوی و دیگر حضرات خطاب کر یں گے اور کہا کہ وہاں پر لنگر کا خا ص انتظام ہو گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بد مست راشی واپڈا اہلکار صارفین کے لئے ایس ایچ او بن گیا
راجن پور (حنیف بلوچ سے) بد مست راشی واپڈا اہلکار صارفین کے لئے ایس ایچ او بن گیا جونذرانہ دے تو ٹھیک ورنہ بجلی چوری کے الزام میں جیل بھیجنے کی دھمکیاں م،موصول ،راشی اہلکار ادا شدہ میٹر بلوں کے باوجود کنکشن منقطع کرکے صارفین کو پریشان کرنا معمول بنا لیا ایکسئن سے راشی اہلکار کے تبادلے کا مطالبہ۔تفصیل کے مطابق واپڈا لائن مین ملک سجاد شرفاء اور بیوائوں کو پریشان کرنا معمول بنا لیا بیوہ درن مائی ،امیر مائی اور دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم نے اپنا بل دو دن پہلے یعنی 26جنوری کو جمع دیا مگر لائن مین ملک سجاد نے بل بھرنے کے دو دن بعد میٹر کاٹ کر لے گیاوہ ہمیں روزانہ پیسوں کا مطالبہ کر رہا تھا اور ہمیں دبائو ڈالتا رہا کہ آپ آدھے پیسے مجھے دے دو میں آپ کو قسط کرا کر دیتا ہوں ورنہ آپ کا کنکشن کاٹ کر میٹر لے جائوں گا ہم نے اسے پیسے دینے کی بجائے بل ڈاکخانے جا کر جمع کرادیا کیونکہ اس سے پہلے بھی وہ ایک سے پیسے لے کر ةڑپ کر گیا اسی لئے ہم نے خود جاکر بل جمع کرادیا پیسے نہ ملنے پر واپڈا اہلکار سجاد بپھر گیا اور اس نے ہمارا میٹر کاٹ کر لے گیا ہم نے بجلی کے دفتر جا کر پتہ کیا تو وہاں پر سجاد ہمارا میٹر جمع بھی نہیں کرایا ۔انہوں نے ایکسئن واپڈا راجن پور سے مطالبہ کیا کہ اس راشی اہلکار کو فوری طور پر معطل کیا جائے اور ڈی سی او راجن پور سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس کے خلاف از خود نوٹس لے کراس کے خلاف کاروائی کیجائے ۔انہوں نے کہا کہ یہ لائم مین کافی لوگوں کے ساتھ منتھلیاں فٹ کر کے ان کے کنکشن ڈائریکٹ کر رکھے ہیں اور اس کے خلاف کوئی بولے تو وہ انہیں دھمکیاں دیتا ہے کہ میں تمیہں بجلی طوری کے الزام میں گرفتار کرالوں گا انہوں نے کہا کہ بستی میانی میں ملک سجاد نے اپنے کئی ایسے کسٹمر بنا رکھے ہیں جو انہیں ماہانہ رشوت دیکر بجلی چوری کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے یہ بد بخت سود کا گھنائونا کاروبار کرتا رہا جب سے ڈی پی او راجن پور نے سود خوروں کے خلاف سخت ایکشن لینا شروع کیا تو اس نے بجلی چوری کرا کر اپنی سود کی ایوریج پوری کرنے لگاہے ۔بیوہ امیر مائی کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف نے ہمیں ماڈل ولیج بنا کر دیا تو سب سے پہلے میرے گھر کی پہلی اینٹ میاں صاحب نے رکھی مجھے سورج پر چلنے والی مشین (سولر انرجی پلانٹ) بھی لگا کر دیا مگر اس لائن مین نے میرے بل میں ان لوگوں کے یونٹ ڈال دئے جن کو وہ برسوں سے چوری کرا رہا ہیاب میرا بل پچپن ہزار بنا ڈالا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
راجن پور (حنیف بلوچ سے) چئیرمین مصالحاتی کمیٹی اور پریس کلب کے صدر شمشاد احمد کورائی کی طرف سے محفل میلاد منعقد کیا گیا جس میں صدارتی ایوارڈ یافتہ نعت خواں ریاض گل نے خوبصور نعت خوانی سے دلوں کو منور کیاجبکہ محفل میلاد سے خطاب سید اسمائیل شاہ بخاری نے کیا اور سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر روشنی ڈالی جب صاحبزادہ سید عاشق رسول بخاری ، خواجہ کلیم کوریجہ ،خواجہ عمیر کوریجہ ،سردار حسنین خان دریشک،رائو محمد صدیق، عبدالرحیم کورائی ،ڈاکٹر عبدالرزاق لاڑک ،اے ڈی عامر ماسٹر عابد حسین کورائی،حنیف بلوچ،رفعت ملک،ملازم حسین رند گودا، و دیگر شہر کی معززین سیاسی سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
راجن پور،ڈیرہ غازیخان کے اضلاع سابقہ پانچ سالوں میں محرومیوں کے سمندر میں ڈوب گئے
راجن پور (حنیف بلوچ سے) راجن پور،ڈیرہ غازیخان کے اضلاع سابقہ پانچ سالوں میں محرومیوں کے سمندر میں ڈوب گئے قل خوانی مافیا وڈیرے عوام کو بدھو بنانے میں ایک بار پھر سرگرمگنے کے بیلنے ،چکی کے دو پاٹوں میں پسنے والے لاکھوں لوگوں کو الیکشن بچائو، غریب مکائو ،عوامی قیادت لائو پالیسی اپنا کر تحریک ِانصاف کو کامیاب بنائیں ورنہ یہ وڈیرے ان کے حقوق غصب کرنے کئے بلکل تیار بیٹھے کمر کس چکے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی راہنما محمد عبید درانی نے انکے بیٹے کی مبارکباد پیش کرنے آنیوالے میڈیاہیلپ لائن کی صحافتی ٹیم سے گفتو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی خان اور ضلع راجن پور کی غریب عوام کے گلے میں وہی انگریزوں کی غلامی کا پٹہ یہاں کہ سرداروں کی صورت میں اب بھی موجود ہے اس بار بھی اگر یہاں کے لوگون نے اپنے اور اپنے بچوں کے مستقبل بارے درست فیصلہ نہ کیا تو مزید نصف صدی خود کو غلام سمجھیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جو انقلاب پرپا کر رکھا ہے اس سے نہ صرف پاکستان کرپشن مافیا سے نجات حاصل کر لے گابلکہ ڈی جی خان اور ضلع راجن پور کی بھولی بھالی عوام ایہاں کے سرداروں سے نجات حاصل کر لے گی۔اس موقع پر اے ڈی عامر، محمد حسین گوپانگ،حنیف بلوچ،جام محمد علی محمد اسمائیل گوپانگ اور رفعت ملک بھی موجود تھے۔